صنعاء7مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کی سرکاری فوج نے سرحدی گورنری الجوف میں واقع العقبہ پہاڑی سلسلے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نیز صراوح کے علاقے میں بھی باغی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بھی شدید گولا باری کی اطلاعات ہیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب جبل المجد میں تعینات انقلابی فوجی بڑے محاصرے میں ہیں۔دوسری جانب تعز میں سرکاری فوج کے کمان سینٹر نے بتایا کہ یمن کی آئیںی حکومت کو مدد فراہم کرنے والے عرب اتحاد کے تعاون سے یمنی فوج نے تعز گورنری کی مغربی ڈائریکٹری ذو باب کے العمری کیمپ کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی صالح اور حوثی ملیشیاؤں کے ساتھ سرکاری فوج کی شدید جھڑپوں کے بعد ملی۔تعز کمان سینٹر کی قیادت کا کہنا ہے کہ قومی فوج نے باغی ملیشیاؤں سے شدید لڑائی کے بعد مغربی تعز اور الوازعیہ کے درمیان پھیلے پہاڑی سلسلے پر اپنا کنڑول مضبوط کیاہے۔ایک ملتی جلتی پیش رفت میں سرکاری فوج نے گذشتہ چند گھنٹوں کے اندر بحیرۂ احمر کے ساحلی ڈائریکٹری المخا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری اور میزائل حملوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔